مٹی کے برتن اور فوائد
Table of Contents
مٹی کے برتن اور فوائد
مٹی کے برتن سے پانی پینے کے حیران کن فوائد ہیں مٹی کے کولر یا مٹکے میں پانی محفوظ کرکے پینا صحت کے لیے انتہائی مؤثر اور مفید ہے زمینی مٹی سے قدرتی طور پر بے شمار معدنیات اور وٹامنز حاصل ہوتے ہیں اسی طرح مٹی کے برتن میں بھی یہ خصوصیت پائی جاتی ہے
پہلے زمانے کے لوگ مٹی کے برتن سے پانی پیتے تھے کیونکہ ہمارے آباؤاجداد اس کی افادیت کو خوب جانتے تھے لیکن اب یہ رواج نہیں رہا بہت ہی کم لوگوں کے گھر میں آج کل مٹکے میں پانی رکھا جاتا ہے مٹکے کے پانی کی خصوصیات میں سب سے اہم پانی کا ٹھنڈا رہنا ہے
*مٹکے کا پانی ٹھنڈا رہتا ہے:*
مٹکے کے اندر پانی قدرتی طور پر ٹھنڈا رہتا ہے اور ساتھ ہی مٹی کی معدنیاتی نعمت سے بھی بھر پور رکھتا ہے مٹکے کا پانی قدرتی طور پر بدلتے ہوئے موسم کے حساب سے ٹھنڈا رہتا ہے
*الکلائن کی فراہمی:*
مٹی کے اندر قدرتی الکلائن ہوتا ہے جو کہ جسم کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھتا ہے انسانی جسم میں ایسیڈک ایسڈ ہوتا ہے مٹی میں الکلائن کی فراہمی ہونے کی وجہ سے یہ پیٹ درد معدے کی سوزش تیزابیت اور دیگر اندرونی درد کی شکایات کو دور رکھتا ہے
مٹکے یا مٹی کے برتن میں پانی محفوظ کر کے پینے سے یہ تمام فائدے حاصل ہوتے ہیں جو جسم کے لیے موثر ہیں
*نظام ہاضمہ اور میٹا بولزم کو بہتر کرتا ہے:*
مٹکے کا پانی پینے سے میٹابولزم سسٹم بہتر ہوتا ہے اس سے کوئی خطرناک کیمیکلز کا خدشہ لاحق نہیں ہوتا جب کہ پلاسٹک کی بوتل اور دیگر چیزوں میں اکثر خطرناک کیمیکل بی پی اے وغیرہ شامل ہوتا ہے مٹکے کا پانی پینے سے نظام ہاضمہ اور جسم میں ٹیسٹوسٹیرون متوازن رہتا ہے اس کے اندر معدنیات محفوظ ہونے کے باعث یہ معدے اور نظامہ ہاضمہ کو درست رکھتا ہے
*گلے کے لیے مؤثر:*
فریج میں رکھے ہوئے ٹھنڈے پانی کو پینے سے اکثر گلے میں تکلیف کی شکایت ہوتی ہے کیونکہ یہ گلے کے غدود کو نقصان پہنچاتے ہیں لیکن مٹکے کا پانی ایک ہی درجہ حرارت پر برقرار رہتا ہے اور اس کے پینے سے گلے کی کوئی شکایت درپیش نہیں ہوتی اس لیے مٹکے کا پانی کھانسی ٹھنڈ اور سانس کی تکلیف سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتا ہے
*ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ*
موسم گرما میں سورج پانی کی پیاس زیادہ لگتی ہے اس لیے دور جدید میں ہر کوئی فریج کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹھنڈا پانی پیتا ہے جو نقصان دہ ہے
گرمی میں مٹکے کا پانی استعمال کرنا جسم میں نیوٹریشن وٹامن گلوکوز کو متوازن رکھتا ہے اور ہیٹ اسٹروک کے خدشے سے محفوظ رکھتا ہےجب کہ مٹکے کا پانی دن بھر تازگی اور تسکین فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی صحت کو تحفظ دیتا ہے۔