گھر میں برکت لانے کے وظائف

گھر میں برکت لانے کے وظائف

گھر میں برکت لانے کے وظائف

    گھر میں برکت لانے ذریعہ اللہ تعالی نے قرآن مجید کو برکت کا ذریعہ بنایا ہے گھر میں برکت رحمت اور سکینت کے نزول کے لئے گھر میں قران کی تلاوت کریں قران کے معانی و مفاہیم پر غور و فکر کریں اور اپنی زندگی اس کی تعلیمات کی روشنی میں گزاریں* 

      سیدنا ابو ہریرہ ؓ کہا کرتے تھے کہ قرآن پڑھنے کی وجہ سے گھر اپنے رہنے والوں کے لیے کشادہ ہو جاتا ہے اس میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں ، شیطان اس گھر کو چھوڑ دیتے ہیں اور اس کی خیر و برکت بڑھ جاتی ہے اور قرآن نہ پڑھنے کی وجہ سے گھر اپنے رہنے والوں کے لیے تنگ ہو جاتا ہے۔اس میں فرشتے اس کو چھوڑ دیتے ہیں، شیطان اس میں بسیرا کر لیتے ہیں اور اس کی خیر و برکت کم ہو جاتی ہے (سنـن الدارمـي ٣٣٠٩ )*

    گھر میں نمـاز اور قـرآن مجـید پڑھنے اور اس کو سیکھنے کی برکت سے گھر میں برکتوں اور اللہ کی رحمتوں سکینتوں کا نزول ہوگا*

    رسول ﷺ نے فرمایا  کیا تم میں سے کوئی شخص یہ پسند کرتا ہے کہ جب وہ باہر سے اپنے گھر واپس آئے تو اس میں تین بڑی فربہ حاملہ اونٹنیاں موجود پائے؟  ہم نے عرض کی : جی ہاں!  آپ ﷺ نے  فرمایا  تین آیات جنھیں تم میں سے کوئی شخص اپنی نماز میں پڑھتا ہے ۔ وہ اس کے لئے تین بھاری بھرکم اور موٹی تازی حاملہ اونٹنیوں سے بہتر ہیں*۔ (صحیح مسلم ١٨٧٢)

    گھر میں برکت لانے کے لئے اپنے گھروں میں نماز کو اول وقت میں ادا کریں*

    اور آپ اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دیں اور خود بھی اس پر خوب پابند رہیں ، ہم آپ سے کوئی رزق نہیں مانگتے ، رزق تو ہم ہی آپ کو دیں گے ۔ اور آخری انجام تو تقویٰ ( والوں ) کے لیے ہے  *سورة طه ١٣٢*

    گھر میں برکت لانے کے لئے سنت نفل گھر میں پڑھئے*

    ☜ *رسول ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی اپنی مسجد میں فرض نماز با جماعت ادا کرچکے تو اپنی نماز کا کچھ حصہ اپنے گھر کے لئے بھی رکھے کیونکہ اللہ تعالی اسکی نماز کے سبب سے اسکے گھر میں خیروبرکت فرمائے گا* (سنن الکبری بہیقی ٣٠٣٦) صحیح

    بسم اللہ اور ذکر الہی سے گھروں میں برکتوں کا نزول*

    ‏‏‏‏ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: *جب آدمی اپنے گھر میں جاتا ہے گھر میں جاتے وقت اور کھاتے وقت اللہ عزوجل کا نام لیتا ہے تو شیطان (اپنے رفیقوں اور دوسرے تابعداروں سے) کہتا ہے: نہ تمہارے رہنے کا ٹھکانا ہے نہ کھانا ہے اور جب گھر میں جاتے وقت اللہ کا نام نہیں لیتا تو شیطان کہتا ہے: تمہیں رہنے کا ٹھکانا تو مل گیا اور جب کھاتے وقت اللہ کا نام لیتا تو شیطان کہتا ہے: تمہارے رہنے کا بھی ٹھکانا ہوا اور کھانا بھی ملا* (صحیح مسلم  ٥٢٦٢) 

    صدقہ و خیرات کرنے سے گھروں میں رزق میں زندگیوں میں برکتوں رحمتوں کا نزول*

     سیدنا ابوہریرہ ؓ نے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ، *کوئی دن ایسا نہیں جاتا کہ جب بندے صبح کو اٹھتے ہیں تو دو فرشتے آسمان سے نہ اترتے ہوں ۔ ایک فرشتہ تو یہ کہتا ہے کہ اے اللہ ! خرچ کرنے والے کو اس کا بدلہ دے ۔ اور دوسرا کہتا ہے کہ اے اللہ ! « ممسك » اور بخیل کے مال کو تلف کر دے* (صحیح بخاری  ١٤٤٢) 

    گھر میں برکت لانے کے لئے رات کو گھر میں قران کی تلاوت کیجئے*

    رسول ﷺ نے فرمایا ، جب میرے اشعری احباب رات میں آتے ہیں تو میں ان کی قرآن کی تلاوت کی آواز پہچان جاتا ہوں ۔ اگرچہ دن میں ‘ میں نے ان کی اقامت گاہوں کو نہ دیکھا ہو لیکن جب رات میں وہ قرآن پڑھتے ہیں تو ان کی آواز سے میں ان کی اقامت گاہوں کو پہچان لیتا ہوں ۔ میرے انہی اشعری احباب میں ایک مرد دانا بھی ہے کہ جب کہیں اس کی سواروں سے مڈبھیڑ ہو جاتی ہے ، یا آپ ﷺ نے فرمایا کہ دشمن سے ‘ تو ان سے کہتا ہے کہ میرے دوستوں نے کہا ہے کہ تم تھوڑی دیر کے لیے ان کا انتظار کر لو (صحیح بخاری ٣٢٣٢)

    یعنی سنتیں نوافل وتر وغیرہ گھر میں پڑھنا مرد کے لئے بھی زیادہ اجر وثواب کا باعث ہے تاکہ بیوی بچوں کو بھی نوافل کا شوق رغبت اور گھر اللہ کی عبادت و اطاعت میں زندہ رہے گھر کا ماحول اللہ کی عبادت اور نبی کریم ﷺ کی سنتوں اور آپ ﷺ کے طریقوں پر عمل کرنے والا ماحول بنا رہے*

     گھروں میں رحمتوں اور برکتوں کے نزول کے لئے اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہوئے عاجزی کے ساتھ صبح شام اللہ تعالیٰ کا کثرت سے ذکر کریں*

    اور اپنے رب کا صبح و شام ذکر کیا کرو ، اپنے دل میں بھی ، عاجزی اور خوف کے ( جذبات کے ) ساتھ ، اور زبان سے بھی ، آواز بہت بلند کیے بغیر ! اور ان لوگوں میں شامل نہ ہوجانا جو غفلت میں پڑے ہوئے ہیں (سورة الأعراف ٢٠٥)

    Leave a Comment