رزق میں برکت کا وظیفہ
Table of Contents
ایک ریشمی کپڑا لے لیں ایک فٹ کا مربع اور ایک گتھی تھیلی سلوا لیں اور اوپر کی جو سائیڈ ہوگی جیسے ناڑا ڈالتے ہین بینڈ کر کے رسی ڈال دیں_ اسکے اندر 50 روپے یا زیادہ کا نوٹ رکھ دیں نوچندی بدھ، یاجمعرات، جمعہ کی رات کو بعد نماز عشاء قبلہ رخ بیٹھ کر اول روز سورت الکوثر 921مرتبہ دوسرے روز 921مرتبہ اور آخری تیسرے دن 922مرتبہ پڑھ کر دم کرین اسکے بعد اسکو محفوظ جگہ رکھ دیں_ تین دنوں تک اپ نے اس کو ہاتھ نہیں لگانا تین دن بعد اپ روزانہ بغیر گنے اس میں پیسے ڈالنا ہیں اور اور بغیر گنے نکالنے ہیں_
مجھے کچھ پیسے ملے جو کسی کو دئیے تھے 20 ہزار وہ پیسے میں نے دم کی ہوئی تھیلی میں رکھ دئیے- اور میں اس پر روز 129 مرتبہ صبح شام 129 مرتبہ سورہ کوثر بھی دم کرتا رہا گھر والوں سے بھی کہا کے پڑھ کر دم کیا کریں صبح شام میں نے اس میں ایک دو بار ہی شاید 2 یا 3 ہزار ڈالے ہونگے –
بہرحال اس میں سے 6 مہنے تک گھر کا کرایہ 6 ہزار دیتا رہا بجلی بل گیس اور دیگر ضروریات کے لئے بھی نکالتا رہا ایک دن خیال ایا کے تھیلی چیک کروں اس میں پیسے تو اتنے نہیں رکھے تھے- یہ کیا معاملہ ہے اپ یقین کریں جو 20 ہزار فولڈ کر کے رکھے تھے وہ ویسے ہی پڑے تھے اور جو اسکے بعد 2 3 ہزار ایک دو بار تھیلی میں ڈالے تھے وہ بھی مجود تھے – اللہ پاک کی اس عطا پہ حیرانی ہوئی شکر بھی ادا کیا یہ سب سورہ کوثر کی برکت تھی جو مجھ سمیت سب گھر والے صبح شام 129 مرتبہ دم کیا جاتا تھا-
گھر میں جو راشن اتا تھا پہلے ایک مہینہ مشکل سے نکلتا تھا تو گھر والوں سے کہا کے راشن جب بھی آئے سورہ کوثر 129 مرتبہ ہر چیز پہ پڑھکر دم کر دیا کریں روز دم کر سکتے ہیں تو بہت اچھا نہیں تو ایک بار ضرور کر دیا کریں- جو راشن مہنہ چلتا تھا وہ راشن ڈیڑھ سے دو مہنے تک چلنے لگا
ایک دوست نے کال کی کے اپ کہاں ہو جلدی سے اجاو میں نے ڈھائی سو لوگوں کا کھانا کیا تھا یہاں تو 500 سو سے زیادہ لوگ اگئے میں نے کہا میں بتاتا ہوں اپ کر لو اللہ پاک کرم کرے گا کہتا ہے نہیں اپ اکے خود دم کرو پھر وہ مجھے لینے اگیا اور راستے میں میں پڑھتا گیا اور وہاں پہنچ کر سب کھانے پر دم کر دیا دوست مطمئن ہوگیا 700 سو لوگوں نے کھانا کھایا اور بچ بھی گیا_
ایک مرتبہ ایک جگہ سے ارہا تھا بائیک تھی ساتھ میں تو پیٹرول چیک کیا تو ٹینکی میں چند قطرے پیڑول تھا جس سے بمشکل ادھا کلو میٹر بھی چلنا مشکل تھا اس پاس کوئی پیڑول پمپ نہیں تھا بس سورہ کوثر پڑھ رہا تھا ویسے بھی ٹینکی کا ڈھکن کھول کر دم کر دیا اور چلتے جلتے بھی دم کرتا رہا وہی بائیک 28 سے 30 کلو میٹر چلی اب تو جب بھی پیڑول ڈالنا ہو سورہ کوثر دم کر دیتا ہوں جو پیڑول 3 دن چلتا تھا 9 سے 10 دن چلتا ہے_
ایک عزیزہ کے ساتھ فون پہ بات ہو رہی تھی باتون باتوں میں کہا کے چائے رکھی ہے 2 کپ اس دوران کہا لگتا ہے مہمان اگئے کہا مہمان ہیں پڑوس کے اب انکے لئے چائے الگ سے بنانی میں نے کہا کے چائے الگ سے نہ بناو اس پر 21 مرتبہ یا 41 مرتبہ پڑھکر دم کر دو اتنا کہا کال بند کر دی کچھ دیر بعد کال آئی کے میں نے بہت ناپ تول کر 2 کپ چائے بنائی تھی 6 کپ کیسے ہوگئے میں نے کہا سورہ کوثر سے اللہ نے برکت ڈال دی-
وائلٹ پہ دم کرتا ہوں کبھی خالی نہیں ہوا اج تک موبائل پہ دم کرتا ہوں کبھی بیلنس ختم نہیں ہوتا
میرے پاس بہت تجربات ہیں لیکن پوسٹ طویل ہونے کی وجہ سے سے باقی پھر کبھی یہ عمل غریب مفلس نادار تنگدست اور قرض میں ڈوبے ہوئے لوگوں کے لئے کسی خزانے سے کم نہیں کر کے دیکھیں کام نہ بنا تو کہنا ضرور
صرف اتنا کہوں گا اللہ پاک کا کلام سچا ہے جس دن ہم سچے بن گئے تو سارے کام بن جائیں گے
نوٹ ۔روزانہ کوئی سا بھی درود شریف300 بار لازمی پڑھنا ہے دن میں کسی بھی وقت یا چلتے پھرتے ۔
مختصر درود یہ ہے( محمدصلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)
اجازت کے لئیے 3 بار درود شریف پڑھ