نماز

نماز

Table of Contents

 

نماز

نماز تو کمپلسری ہے ، چھوڑنے کا آپشن تو ہے ہی نہیں ..

 آقا ﷺ کے فرمان کے مطابق مسلمان اور کافر میں فرق بتانے والا عمل نماز ہی ہے ، اور میرا نہیں خیال کہ نماز پڑھنے کے لیے ہمیں کسی کے کہنے کی ضرورت ہوتی ہے ، جب الله رب العزت نے اپنے کلام میں تقریباً ٧٠٠ مقامات پر اِس کی ادائیگی کا حکم دیا ہے اور آقا ﷺ نے اِسے اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک قرار دیا ہے تو اهمیت تو واضح ہوئی نا .. اگر ہم الله اور اُس کے محبوب ﷺ کے حکم کے باوجود اِس کو اَدا نہیں کر رہے تو کوئی پیر ، فقیر ، استاد ، موٹیویشنل اسپیکر بھی ہمیں نماز کی طرف نہیں لا‌سکتا ، بشرطیکہ ہم خود اراده نہ کر لیں … 

اور فرض نمازیں پانچ ہیں جو ادا کرنی ہیں ہر حال میں .. کبھی پڑھ لی ، کبھی چھوڑ دی یا کچھ پڑھ لیں ، کچھ چھوڑ دیں ، ایسا مناسب نہیں ہے …

ہاں شروع میں تھوڑا مشکل ہو گا روٹین سیٹ کرنا ، شیطان بھی بہکاۓ گا کہ ایک ، دو پڑھ لو بس ، الله قبول کرنے والا ہے ، اب دُنیاداری بھی تو کرنی ہے نا وغیره وغیره … لیکن ہم نے اِس بہکاوے میں نہیں آنا ، کوشش کر کے ، چند دن کا مُجاھده کر کے ، نفس کو مار کے ، الله سے مدد مانگ کے پوری کوشش کرنی ہے ..

چلیں سٹارٹ ایک سے لے لیں ، ایک پہ پکّے ہو گئے اب دو ، دو سے تین اور اِس طرح آہستہ آہستہ پوری پانچ اور پھر جَم‌ جانا ہے ، ڈٹ جانا ہے ، پیچھے نہیں ہٹنا ، ہار نہیں ماننی ، کوئی کچھ بھی بولے ، #حاجی ، #مولوَی ،  کچھ بھی .. بولنے دیں ، فرق تو تب پڑے نا جب ہم لوگوں کے لیے پڑھ رہے ہوں ، اور ایسا نہیں ہے بلکہ ہم تو اپنے الله کو راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایک بار ہم اِس کوشش میں کامیاب ہو گئے نا …

بس پھر ، آپ دیکھیے گا ، ایسی محبت ہو جاۓ گی کہ نماز چھوڑنے کا‌ دل نہیں کرے گا ، بس ایک بار دل سے الله کی محبت میں شروع کر کے دیکھیے ، آپ الله کو اپنے پاس محسوس کریں گے ، ہر موڑ پہ اُس کی مدد کو اپنے ساتھ پائیں گے ..

الله پاک ہمیں قبولیت والی نمازیں پڑھنے کی توفیق عطا فرماۓ ♡

Leave a Comment