خاص الخاص وظیفہ ازل سے ابد تک کی نعمتیں پائیں چھوٹی سی آیت میں بڑے بڑے خزانے
روزانہ 41 دن تک اکتالیس دفعہ قرآن کی یہ آیت بِیَدِکَ الْخَیْرُ ط اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ءٍ قَدِیْرٌ اول و آخر ایک مرتبہ درود شریف ضرور پڑھیں لیکن یہ پڑھتے ہوئے ایک تصور جما کر پڑھنا ہے کہ یااللہ خیر تیرے ہاتھ میں ہے بِیَدِکَ الْخَیْرُ ط کا معنیٰ یہ ہے کہ یااللہ خیرتیرے ہاتھ میں ہے اوراِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ءٍ قَدِیْرٌ…کا معنیٰ یہ ہے کہ تو ہر چیز پر قادر ہے اور تیری قدرت ہر چیز پر غالب ہے۔ یہ پڑھتے ہوئے ہر سحری اور افطاری میں جو شخص اس توجہ کے ساتھ اور اس کے معنی اور اللہ کی طاقت کا تصور کرکے یہ پڑھے گا۔
ازل سے ابد تک کی نعمتیں پائیں
اس کو اس کے پڑھنے سے ساری خیریں ملیں گی اور جب سے امت پر رمضان فرض ہوا ہے اور اس میں جتنی خیریں نازل ہوئی تھیں وہ کھربوں اربوں خیریں اس شخص کو ملیں گی اور ان خیروں میں جو دعاؤں کی قبولیت نازل ہوئی اور جو قبولیت مخلوق خدا کو ملی تھی وہ اس کو ملیں گی اور جتنے بھی صحابہ اہل بیت ‘ اولیاء صالحین اور اللہ کے پسندیدہ بندوں نے خیر کی دعائیںمانگیں تھیں اور شر سے بچنے کی التجا کی تھی وہ سب کچھ اس کو ملے گا۔
اس اکتالیس مرتبہ پڑھی جانے والی دعا میں بڑی طاقت ہے کیونکہ جتنی بھی اب تک صالحین نے دعائیں مانگی تھیں اس میںکسی نے ولایت مانگی کسی نے بزرگی مانگی‘ کسی نے اللہ سے عاشقی مانگی‘ کسی نے اللہ کے نبی کی محبت اور عشق مانگا‘ کسی نے درویشی مانگی‘ کسی نے قبولیت دعا مانگی ‘کسی نے اللہ کے نبی کا دیدار مانگا
‘ کسی نے اللہ کا دیدار مانگا‘ کسی نے خاتمہ بالخیر مانگا ‘کسی نے جنت مانگی ‘کسی نے بدبختی دور کرنے کیلئے اللہ سے چاہا‘ کسی نے نماز مانگی‘ کسی نے نماز کا دھیان اور خشوع مانگا‘ کسی نے روزہ مانگا ‘کسی نے انبیا کرام والا روزہ مانگا‘ کسی نے روح مانگی‘ کسی نے تسخیر مانگی‘ کسی نے کشف مانگا‘ کسی نے کائنات کی نگاہ مانگی‘ کسی نے کشف القبور مانگا‘
کسی نے کشف الصدور مانگا‘ کسی نے رزق کی وسعت مانگی‘ کسی نے اولاد مانگی‘ کسی نے بیٹے مانگے‘ کسی نے اولاد کی تربیت مانگی‘ کسی نے گھر کی محبت مانگی‘ کسی نے زندگی کا سکون مانگا‘ کسی نے محبت مانگی‘ کسی نے پیار مانگا‘ کسی نے بیماری سے چھٹکارا مانگا‘ کسی نے دکھوں سے ازالہ چاہا‘ کسی نے گھر کا سکون چاہا‘ کسی نے ملک کا سکون چاہا‘ کسی نے گلیوں میں امن چاہا‘ کسی نے بازاروںکا سکون چاہا‘ کسی نے مہنگائی کا توڑ چاہا‘ کسی نے نیک حاکم چاہا‘ کسی نے پیاری نیند چاہی‘ کسی نے لاعلاج بیماریوں کا چھٹکارا چاہا‘ کسی نے بیٹیوں کی شادی کی بندشوں کو ختم کرنا چاہا‘ کسی نے اپنی شادی چاہی‘
کسی نے بہن کی شادی چاہی‘ کسی نے کاروبار میں برکت چاہی‘ کسی نے بہترین سواری چاہی‘ کسی نے دل کی مراد چاہی‘ کسی نے حج بیت اللہ چاہا‘ کسی نے طواف چاہا‘ کسی نے بار بار عمرہ چاہا‘ کسی نے بار بار حج چاہا‘ کسی نے چہرے کا حسن و جمال چاہا‘ کسی نے ظاہر کا حسن چاہا‘ کسی نے باطن کا حسن چاہا ‘کسی نے قرضوں سے چھٹکارا چاہا‘ کسی نے سخاوت چاہی
‘ کسی نے دریا دلی چاہی‘ کسی نے فیض چاہا ‘کسی نے مخلوق میں عزت چاہی‘ کسی نے فرشتوں کا دیدار چاہا‘ کسی نے نیک جنات کی دوستی چاہی‘ کسی نے روحوں سے استفادہ چاہا… ان سب کیلئے یہ ایک اکتالیس دفعہ کا عمل ایک انوکھا عمل ہے۔ بس شرط یقین ہے‘ توجہ ہے‘ دھیان ہے اور ڈوب کرکرنا ہے۔ اکتالیس دفعہ کی تسبیح پھیرنی ہے تو کچھ نہیں ملےگا بلکہ جو جتنا دیوانہ اور معنوں میں اللہ کی عظمت میں اور اللہ کے جلال
میں اور اللہ کی کبریائی میں ڈوب کر کرے گا اس کو یہ ملے گا۔
چھوٹی سی آیت میں بڑے بڑے خزانے
عطا کے لیے‘ شفقت کیلئے‘ بخشش کیلئے‘ رحمت کے لیے‘ مسائل ایسے جو ناممکن ہوگئے ہوں‘ ایسی مشکلات جو الجھ گئی ہوں‘ زندگی میں موت کے علاوہ کوئی سامان نظر نہ آتا ہو۔ یہ آیت بہت کمال کی چیز ہے رمضان المبارک کی ان قبولیت کی گھڑیوں میں جس کی صبح و شام قبولیت‘ جس کا پل پل قبولیت‘ رمضان کے سخت گرمی کے روزے قبولیت کو اور مقبول کردیتے ہیں‘
جتنی مشقت ہوتی اتنا اجر بڑھ جاتا یہ آیت اگر آپ کو کہیں نہ ملے تو انمول خزانے کے اندریہ آیت بِیَدِکَ الْخَیْرُ ط اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ءٍ قَدِیْرٌموجود ہے۔ آپ دیکھ کر پڑھ لیںیاد کرلیں چھوٹی سی آیت ہے‘ اس چھوٹی سی آیت کے اندر بڑے بڑےخزانے ہیں۔
Table of Contents
Single
Enrich our growing community.
- General admission and member discounts for one adult
- One free ticket per special exhibition
- Two single-use guest passes per year
Family
Support special exhibitions.
- General admission and member discounts for two adults
- Four free tickets per special exhibition
- Four single-use guest passes per year
Patron
Take support to the next level.
- General admission and member discounts for two adults
- Five free tickets per special exhibition
- Six single-use guest passes per year
جو شخص رمضان المبارک میں یا اس کے بعد اس کو ایک سوا لاکھ‘ دو سوالاکھ‘ تین سوا لاکھ ‘چار سوا لاکھ‘ پانچ سوا لاکھ پڑھ لے ۔تو اسےوہ ملے گا جو کبھی سوچا نہیں ہوگا‘ وہ حاصل کرے گا جو کبھی دیکھا نہیں ہوگا‘ رزق‘ برکت‘ خزانے‘ قوت‘ طاقت‘ عظمت‘ فراخی‘ بندشوں کا توڑ‘ مسائل کا حل‘ مشکلات کی دوری‘ زندگی کی خوشیاں‘ نسلوں کی خوشیاں‘ اولاد کی خوشیاں‘ رزق کی خوشیاں‘ سب کچھ اسے ملے گا یہ بات کرکے وہ واپس مراقبے میں چلے گئے۔ اس کے بعد میں ہلکی آواز میں سلام کرکے وہاں سے اٹھ آیا۔
جنات‘ انسان اولیاء اور صالحین کا آزمودہ
قارئین! اس رمضان کی ساعتوں میں ایک تحفہ دے رہا ہوں‘ اس میرے تحفے کی قدر دانی کرنا‘ یہ میرا بھی آزمودہ لاکھوں اولیاء جنات انسان اولیاء اور صالحین کا آزمودہ ہے اور قرآن پاک کی ایک طاقتور آیت کا حصہ ہے اور آیت کی خود تاثیر بھی یہی ہے جتنے قرضے‘ گھریلو بندشیں ہوں اس کو توڑنے میں‘ اس سے طاقتور چیز مجھے نہیںملی۔ میری طرف سے رمضان المبارک میں ایک سعید اور بابرکت تحفہ ہے اور مجھ عاجز کو ضرور اور میری نسلوں کواپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں
اجازت کیلئے ایک بار درود شریف پڑھ کر او کے لکھے اور پوسٹ کو شیر کریں