ALLAH PAK ke 100 Ahekmat

یہ چند برس پرانی بات ہے‘ ایک امریکی نو مسلم نے قرآن مجید سے حقوق العباد سے متعلق اللہ تعالیٰ کے 100 ا(ALLAH PAK ke 100 Ahekmat)احکامات جمع کیے‘ یہ احکامات پوری دنیا میں پھیلے مسلم اسکالرز کو بھجوائے اور پھر ان سے نہایت معصومانہ سا سوال کیا ’’ہم مسلمان اللہ تعالیٰ کے ان احکامات پر عمل کیوں نہیں کرتے‘‘ مسلم اسکالرز کے پاس اس معصومانہ سوال کا کوئی جواب نہیں تھا.

A friend recently shared some instructions with me called Forward. After reading them, I kept asking myself for a long time, How many of us truly follow these commands that our Lord has given us through the Quran? I am now translating these commands

, which I consider to be a priority, and presenting them to you. First, solve this puzzle, then mark it on your side, and finally decide whether you pass or fail. Ultimately, think about what face you will present to your Lord on the Day of Judgment. Your answer will determine how true of Muslims we are.

‘‘ میں یہ احکامات سو نمبر کا پرچہ سمجھ کرترجمہ کر رہا ہوں اور میں یہ آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں‘ آپ پہلے یہ پرچہ حل کریں‘ پھر خود اس کی مارکنگ کریں‘ پھر اپنے پاس یا فیل ہونے کا فیصلہ کریں اور آخر میں یہ سوچیں ہم قیامت کے دن کیا منہ لے کر اپنے رب کے سامنے پیش ہوں گے‘ آپ کا یہ جواب فیصلہ کرے گا ہم کتنے مسلمان ہیں۔

ALLAH PAK ke 100 Ahekmat

اللہ تعالیٰ نے فرمایا 

الله تعالیٰ کے سو احکامات (ALLAH PAK ke 100 Ahekmat) مکمل تفصیل

1 ۔ گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو‘‘

2.  غصے کو قابو میں رکھو‘

3- دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو‘

4 – تکبر نہ کرو‘

5- دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو‘

6- لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو‘

7- اپنی آواز نیچی رکھا کرو‘

8- دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو‘

9- والدین کی خدمت کیا کرو‘ 

10-  منہ سے والدین کی توہین کا ایک لفظ نہ نکالو‘ 11-کسی کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو‘

12.حساب لکھ لیا کرو‘

13 ‘ کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو‘

14-‘ اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو‘

15- سود نہ کھاؤ‘ 

16-رشوت نہ لو‘

17- ‘ وعدہ نہ توڑو‘

18- دوسروں پر اعتماد کیا کرو‘حسن ظن رکھا کرو 

 19- سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو‘

20-‘ لوگوں کے درمیان انصاف  کیا کرو‘

21- انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو‘ 

22‘ مرنے والوں کی دولت ورثاء کے درمیان فوری تقسیم کیاکرو‘

23 -‘ خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں‘

24 -‘ یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو‘ 

25-‘ یتیموں کے مال کی حفاظت کیا کرو‘

26 – دوسروں کا مال ناجائز  طریقے سے مت کھایا کرو ۔

27- لوگوں کا مال ہڑپ کرنے کے لئے حکام کو رشوت مت دیا کرو۔

28- لوگوں کے درمیان صلح کراؤ‘ 

29 – بدگمانی سے بچو‘ 

30- ‘ غیبت نہ کرو‘

31-  ایک دوسرے کی جاسوسی نہ کرو‘

32- خیرات کیا کرو‘

33غرباء کو کھانا کھلایا کرو‘

34-  ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو‘

35- فضول خرچی نہ کیا کرو‘

36- ‘ خیرات کر کے جتلایا نہ کرو‘

37-  مہمانوں کی عزت کیاکرو‘

38 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو‘ 

39-‘ زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو‘ 

40-‘ لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو‘

41 – صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں‘ 42 -جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو‘ 43 -‘ جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ‘

44.‘ مذہب میں کوئی سختی نہیں‘ 

45- ‘ تمام انبیاء پر ایمان لاؤ‘ 

46 – ‘ حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو‘

47 ‘طلاق کی صورت میں بچوں کو دو سال تک دودھ پلاؤ اور ماں کو اس کی اجرت دو۔

48-   جنسی بدکاری سے بچو‘

49 – حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو‘

 50 –  کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو‘

51- نفاق سے بچو‘

52-  کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو‘

 53 _ عورتیں اور مرد اپنے اپنےاعمال کی برابر جزاء پائیں گے‘

54- مرد کو خاندان کی ذمہ داریاں اٹھانے کا اہل ہونا چاہئے-

  55 بخیل نہ بنو‘

 56 – حسد نہ کرو‘

57- ایک دوسرے کو قتل نہ کرو‘

58. بدی کی وکالت نہ کرو‘ 

59- گناہ اور زیادتی کے معاملے میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو‘

60- نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو‘

61-‘ اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی‘ 

62- صحیح راستے پر رہو‘ 

63- جرائم کی سزا دے کر جرم  کا ارادہ رکھنے والوں کے لئے عبرت کا سامان کرو‘

64 -گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو‘ 

65 -مردہ جانور‘ خون اور سور کا گوشت حرام ہے‘ 66- شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو‘

67-‘ جواء نہ کھیلو‘ 

68‘ ہیرا پھیری نہ کرو‘

69 -‘ کھاؤ اور پیو لیکن اسراف نہ کرو‘

70- ‘ نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو‘

71- ‘آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو‘ انھیں مدد دو‘

72-‘ طہارت قائم رکھو‘ 

73‘ اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہو‘

74‘ اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے‘

75- لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ‘ 

76- ستتر‘ کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا‘ 

77-‘ غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو‘ 78-‘ جس  بات کے بارے میں علم نہ ہو اس کا پیچھا نہ کرو‘ 

79-‘ کسی کے پوشیدہ امور سے دور رہا کرو (کھوج نہ لگاؤ)‘

 80-اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو‘ 

81‘ اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے‘ 

82- زمین پرعاجزی کے ساتھ چلو‘ 

83-دنیا سے اپنے حصے کا کام مکمل کر کے جاؤ‘ 

84-‘ اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو‘

85‘ ہم جنس پرستی میں نہ پڑو‘

86-‘ صحیح(سچ) کا ساتھ دو‘ غلط سے پرہیز کرو‘ 87‘ زمین پر تکبر سے نہ چلو‘ ن

88عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں‘ 

89- اللہ شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے‘ 90-‘ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو‘

91‘ برائی کو اچھائی سے ختم کرو‘ 

92- فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو‘ 

93- تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے‘

94 -‘ مذہب میں رہبانیت نہیں بلکہ بدعت ہے

95‘ اللہ کائناتی علم والوں کو مقدم رکھتا ہے‘ 

96-‘ غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ‘ 

97-‘ خود کو لالچ سے بچاؤ‘

98-‘ اللہ سے معافی مانگو‘ وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے 

99-’’جو شخص دست سوال دراز کرے اسے جھڑکو مت ،اچھے طریقے سے انکار کرو ۔

100- بیویوں کے ساتھ اچھے طریقے سے رہو ۔ناپسند ہونے کے باوجود ان میں تمہارے لئے اللہ تعالیٰ نے کثیر خیر رکھی ہو گی۔

ALLAH PAK ke 100 Ahekmat

ALLAH PAK ke 100 Ahekmat

ALLAH PAK ke 100 Ahekmat

ALLAH PAK ke 100 Ahekmat

ALLAH PAK ke 100 Ahekmat

ALLAH PAK’s 100 Divine Teachings

Women should not display their adornment.

Put an end to evil with goodness.

Seek consultation in making decisions.

The one who abstains more is more honored.

Monasticism is not a part of religion, but an innovation.

Allah elevates those with knowledge among His creation.

Show kindness and good manners towards non-Muslims.

Guard yourself against greed.

Seek forgiveness from Allah, for He is the Forgiving and Merciful.

Leave a Comment